عیدالفطر کے موقع پر ایل او سی کے آر پار تجارت ایک ہفتے کے لئے معطل رہے گی

Jun 10, 2018

سری نگر(کے پی آئی)عیدالفطر کے پیش نظر ایل او سی کے آر پار تجارت ایک ہفتے کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اوڑی کمان پل سے چلنے والی چار روزہ آرپار تجارت آنے والے ہفتے معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں کسٹوڈین ٹریڈ فسلٹیشن سنٹر سلام آباد اوڑی نے ایک خط جاری کرکے تمام آر پار تاجروں کو مطلع کیا ہے کہ 12 سے 22 جون تک آر پار تجارت عیدالفطر کے پیش نظر بند رہے گی۔

مزیدخبریں