پسرور(نامہ نگار) پاکستان کا سب سے طویل العمر شخص چودھری برکت علی ولد علم دین گزشتہ روز نواحی گائوں کلے والی میں انتقال کرگیا 1895میں پید ا ہونے والے برکت علی نے 3صدیاں دیکھیں۔ مرحوم آلو ابال کرکھانے کا شوق تھا۔ بالائی کے بغیر دودھ ،پھل اور لسی ان کی پسندیدہ خوراک تھی چودھری برکت علی کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بہت زیادہ تھی وہ بہت کم بیمار ہوتے تھے چودھری برکت علی مرحوم کے 3بیٹے اور ایک بیٹی تھی وہ بھی طویل عمر ہیں ان میں ایک بیٹا وفات پا چکا ہے ان کے بیٹے ،بیٹی،پوتے،پوتیوں،نواسے نواسیوں ،پڑپوتوں ،پڑنواسوں اور پڑ نواسیوں کی مجموعی تعداد 70سے زائد ہے۔
چودھری برکت علی 123سال کی عمر میں انتقال کرگئے
Jun 10, 2018