فاروق ستار کیلئے دروازے کھلے‘ پی پی 10سال میں ووٹرز کو کچھ نہ دے سکی: خواجہ اظہار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ فاروق ستار کیلئے دروازے کھلے ہیں، کچھ مشیروں نے فاروق ستار کو غلط مشورے دیئے۔ فاروق ستار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ فاروق ستار جلد کنوینر کی حیثیت سے واپس آئیں گے۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے آخری وقت میں قبلے بدل لیے، فکر ہمیں اب اپنے اندر سے ہے‘ باہر تو 30سال میں توڑا نہیں جاسکتا۔ ایک پلان کے تحت ہمیں اندر سے کمزور کیا جارہا ہے۔ 10سال میں بھی پی پی ووٹرز کو کچھ نہ دے سکی۔ سندھ میں سب سے گندا اور زہریلا پانی سکھر میں آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...