عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں: بلال ورک

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)حلقہ این اے 117سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری بلال احمد ورک نے سینکڑوں افراد کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 117 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیے اس موقعہ پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب سمیت مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری بلال احمد ورک نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی انہوں نے کہاکہ میں حلقہ کے عوام کے پرزور اصرار پر این اے 117 سے بطور ایم این اے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ۔ میں الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا۔ عوام اب ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتی ہے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک سے غربت، بیروز گاری اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کرے گی اور ملک عمران خاں کی قیادت میں ترقی کی تمام منازل طے کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔ عمران خاں ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن