پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم و ہمت کی داستان ہے: چوہدری صفدر

Jun 10, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری و امیدوار پی پی 141 چوہدری صفدر کلو نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں کی بہترین تربیت کی ہے ،پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم وہمت کی داستان ہے ،جسے ہر سیاستدان کو پڑھنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں لاہور میں پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے سے مخالفین کی نیندیں اڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی جماعت نے نہیں دیں۔

مزیدخبریں