جنوبی پنجاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ، سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں:جاویدعلیشاہ

Jun 10, 2018

شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت ) جنوبی پنجاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے مسلم لیگ ن کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں آج دس بجے پورے پینل کے ہمراہ بڑے جلوس کی صورت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے یہ بات سابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ مشہدی نے نوائے وقت سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر سیاست کی ہے ستر سالہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے اس پانچ سالہ دور میں مسلم لیگ ن نے کرائے ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا حلقہ این اے 158سابقہ این اے 152میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے مخالفین نے ہر الیکشن میں منفی پروپیگنڈا کرکے سید گروپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہمیشہ مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی ۔ الحمد اللہ سید گروپ کوعوام کی پزیرائی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید گروپ اپنی مخلصانہ کارکردگی اور شرافت کے باعث الیکشن میں کامیابی حاصل کریگا ۔عوام جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دے گی ۔

مزیدخبریں