پیرس (اے پی پی) معروف امریکی فوٹو جرنلسٹ ڈیوڈ ڈگلس ڈنکن 102 سال کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کریئر 60 سال پر محیط تھا۔وہ تقریباً 20 کتابوں کے مصنف تھے اور انہوں نے لاتعداد آریٹکلز لکھے اور سینکڑوں ہزاروں تصاویر کھینچیں۔ڈنکن کا شمار دنیا کے بہترین فوٹوگرافروں میں ہوتا ہے۔ 1916ء میں پیدا ہونے والے ڈیوڈ ڈگلس ڈنکن نے فوٹو جرنلزم میں اس وقت قدم رکھا جب وہ یونیورسٹی آف ایریزونا میں آرکیالوجی کے طالبعلم تھے۔یہ 1934ء کی بات ہے جب انہیں ان کی بہن نے سالگرہ کے موقع پر کیمرہ دیا جس کی مدد سے ڈیکن نے ٹسکن کے کانگرس ہوٹل میں لگی آگ کی تصاویر لیں۔اس کوشش کے بعد ڈنکن نے 1938ء میں خود کو فوٹو جرنلزم کے لیے وقف کر دیا۔