معاشرہ کو سدھارنے کیلئے سختی کی ضرورت

Jun 10, 2019

مکرمی! اس وقت ہمارا وطن عزیز پاکستان گوناں گوں مسائل سے دوچار ہے۔ جہاں تک موجودہ حکومت انداز سے شب و روز قوم اور عوام کی خدمت کر رہی ہے نومنتخب حکومت کو جتنا بھی کریڈٹ جائے کم ہے۔ غریب عوام کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ 50 ، 60 مجرم کے سر اتارے بغیر ہمارا سیاسی معاشرہ نہیں سدھرے گا۔ صحافی برادران اور سماجی کارکن جس قلم کی طاقت سے جس انداز سے وہ معاشرتی قوم کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں جتنا بھی خراجِ تحسین دیا جائے کم ہے لہٰذا ملک سے کلاشنکوف کلچر ختم کرنے کیلئے فوج کی نگرانی میں آپریشن ردالفساد ائرہ بنایا جائے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے اور ملک امن کا گہوارہ بن جائے۔ عوام خوشحالی کی زندگی گزار سکیں اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکے۔ (چودھری تصور اقبال بھون حافظ آباد)

مزیدخبریں