لاس اینجلس(آئی این پی/شِنہوا)امریکی ریاست ایریزونا کے جنگل میں لگنے والی آگ 29.24مربعہ کلو میٹر (7225ایکٹر)رقبے پر پھیل چکی ہے،آگ ٹونٹو نیشنل فارسٹ میں لگی تھی جو آناً فاناً ایک بڑے علاقے تک پھیل گئی،اس علاقے میں سڑکوں پر آمدورفت بند کردی گئی ہے،اور مقامی لوگوں کو علاقہ چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،مقامی نیوز این بی سی فائف نیوز چینل کے مطابق ہوا اس قدر تیز تھی کہ آگ بجھانے کا عملہ بھی بے بس ہوکر رہ گیا،توقع ہے کہ ہوا میں کمی کے بعد آگ بجھانے کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔فائر بریگیڈ کے عملے کے 243اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔