لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے ممتازر ہنماء سرفراز خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وعدے وفاکریں گے۔بجٹ سے معیشت ٹیک آف کرے گی،معاشی انقلاب سے عام آدمی کامعیار زندگی بلندہوگا۔ملک میں دوررس تبدیلی سے معاشرے کاہرطبقہ مستفید ہوگا۔چاردہائیوں کی نجاست اورنحوست چندماہ میں ختم نہیںہوگی ،کپتان نے چوروں پر کاری ضرب لگادی ہے۔دنیاکی کوئی طاقت چوروں کوبے رحم احتساب سے نہیں بچاسکتی۔وزیراعظم عمران خان بدعنوان ٹولے کے ساتھ ڈیل کرنے یاڈھیل دینے کاتصور بھی نہیں کرسکتے۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ منتشر اپوزیشن کی مایوس قیادت کے پاس کوئی سنجیدہ سوچ اور سیاسی ایجنڈا نہیں۔ نیب زدگان ریاست کی سا لمیت اورقومی مفادات کی قیمت پرسیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قومی ایجنڈے کی پاسداری سے اندھیراچھٹ جائے گا،اپوزیشن رکاوٹیں حائل کرنے کی بجائے معیشت کی مضبوطی اور دہشت گردی کے سدباب کیلئے ریاست کومضبوط کرے۔