کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کی عید کی خوشیوں کو بھی لوڈشیدنگ کھاگئی اس دوران سڑکوں پر کچھرے کے ڈھیر نظرآئے حکمرانوں اور نام نہاد اپنوں نے کراچی والوں کو لاوارث سمجھ رکھا ہے کئی دھائیوں سے تعصب کی بنیاد پرووٹ لینے والوں نے سندھ سمیت کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے جگہ جگہ کچڑ و کچرے کے ڈھیر سے میگا سٹی گوٹھ میں تبدیل ہوگیا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پانی کی بندش جاری جس سے عوام کے غم و غصہ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اگر مسائل کی طرف توجہ نا دی گئی تو سخت لائحہ عمل کا اعلان گے پھر عوامی احتجاج بے حس حکمرانوں کو بہا لے جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنان سے عید ملتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ نظریاتی کارکنان و ذمہ داران شہید قائد کے فلسفے کو عوامی رابطے کے ذریعے پھیلائیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں یقینا ملک کو درپیش مشکلات کا حل اشرافیہ و اکثریتی آبادی میں موجود دوغلا نظام ہے جو غریب کو غریب تر کر کہ امراض کے منہ میں دھکیل دیتا ہے اور اشرافیہ کو امیر سے امیر تر کر رہا ہے جو معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے عوامی نمائندوں نے دوغلے نظام پر پارلیمنٹ میں کبھی کوئی قانون پاس نہیں کروایا ۔