لاہور(سپورٹس ڈیسک )ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ کے بعد آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا پر بھی بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا۔بھارت کے خلاف اوول پر کھیلے جارہے میچ کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ زمپا بار بار اپنی جیب میں ہاتھ ڈال رہے ہیں۔ایک موقع پر یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ اپنی ایک جیب سے کوئی چیز نکال کر دوسری جیب میں ڈالتے ہیں۔ٹوئٹر پر صارفین نے زمپا کی جانب سے جیب میں بار بار ہاتھ ڈالنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ سے متعلق ماضی کے بال ٹیمپرنگ کے قصوں کو یاد کیا۔تاحال آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔