لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کی جانب سے نہ کھیلنے کا سوچ لیا تھا۔ جب 2017ء آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بناء کھلائے کوچ مکی آرتھر نے برمنگھم سے وطن بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا تو بہت دلبرداشتہ تھا۔ یہ سب کچھ بہت افسوس ناک تھا اور گھر پہنچ کر اس حد تک افسردہ تھا کہ میں نے سوچ لیا تھا کہ اب کبھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کروں گا۔ میرے اس فیصلے پر اہلیہ خاصی برہم ہوئیں اور انہوں نے مجھے سمجھایا کہ ایسا ہرگز نہیں کرنا ہے۔ اپنی بیگم کی مشکل وقت میں حوصلہ افزائی نے ایک نئی توانائی دی اور اپنا فیصلہ تبدیل کیا، اس حوالے سے اپنے بھائی کامران اکمل کو بھی نہیں بتایا تھا۔