کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کی 12رکنی قومی ہینڈ بال ٹیم چھٹی ایشین بیچ ہینڈبال چمپئن شپ میں حصہ لے گی ، چمپئن شپ 15 سے 22 جون تک چین کے شہر وی ای آئی میں کھیلی جائیگی ۔پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کے مطابق چمپئن شپ میں پاکستان کے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی پانے کا قوی امکان ہے، چمپئن شپ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 ممالک کے درمیان کھیلے جانے ان مقابلوں میں قطر اپنے اعزاز کا دفاع کریگا جبکہ دیگر ممالک میں جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ، ویت نام، چائنیز تائپے، ایران ، اومان، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔