ورلڈکپ: آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ایونٹ کی پہلی شکست جنوبی افریقہ ‘ویسٹ انڈیز آج مد مقابل

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ایونٹ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 13 ویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے 353 رنز کا ہدف دیا تاہم کینگروز 316 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔ شیکھر دھون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کا مجموعی سکور 127 تک پہنچا تو روہت شرما کولٹر نیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ روہت شرما کو دو مواقع ملے‘وہ ستاون رنز بناسکے۔ شیکھر دھون 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا27 گیندوں پر 48 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ دھونی 17 رنز بناکر مارکوس سٹوئینس کا شکار بنے۔ویرات کوہلی 82 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ بھارت نے 5 وکٹوںپر 352 رنز بنائے۔مارکوس سٹوئینس نے 2، پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور نیتھن کولٹر نائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے کیا۔ پہلی وکٹ پر 61 رنز کی شراکت داری بنانے کے بعد ایرون فنچ 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ وارنر 56 ‘عثمان خواجہ 42 رنز سٹیون سمتھ 69 اور میکس ویل 28 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ایلکس کیری55 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 316 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھونیشور کمار اوربمرا نے تین تین جبکہ یزویندر چاہال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یہ رواں ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی پہلی ناکامی ہے۔ آج بروز پیر کو ٹورنامنٹ کا 15 واں میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ٹیموں کے درمیان ساوتھپمٹن میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیلے گی، اس سے قبل کھیلے جانے والے دو میچز میں سے ویسٹ انڈیز نے ایک میں کامیابی اور ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا رہا ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچوں میں شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...