اپوزیشن عوام کو نااہل حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی: پیپلزپارٹی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتصادی سروے رپورٹس پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی سروے نے حکومت کی دعووں کی قلعی کھول دی، تبدیلی سرکار پہلے سال میں کوئی معاشی ہدف حاصل نہ کر سکی، تاریخ میں عمران خان کے متعلق صرف یہ کہا جائیگا کہ وہ آئے تباہی کی اور چلے گے،ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ میں لگے ہیں، تاریخ کی ناکام ترین حکومت نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، شیخ چلی ٹولہ کا ہر دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا، اپوزیشن عوام کو حکومت کے ناکامیوں کے سونامی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری اور پی پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے الگ الگ بیان میں کیا۔ اتوار کو اقتصادی سروے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومت کی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے ہر شعبہ زوال پذیر ہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غریب تو ایک وقت کی روٹی بھی نہیں کھا رہا، اب مڈل کلاس مہنگائی کے بوجھ میں دب جائے گا، معاشی ناکامیاں اپنی جگہ حکومت نے سیاسی قوتوں اور عدلیہ سے ساتھ بھی محاذ آرائی بڑھا دی ہے۔پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے رپورٹس عمران خان کی ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے، تبدیلی سرکار پہلے سال میں کوئی معاشی ہدف حاصل نہ کر سکی، حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرلینا چاہئے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمنٹریز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا روز اول سے موقف ہے عمران خان میں ملکی امور سمجھنے کی اہلیت نہیں، عمران خان نے صرف سونامی پر یوٹرن نہیں لیا، عمران خان کی سونامی مہنگائی کے مارے عوام کو نگل رہی ہے، عمران خان کو پتہ ہی نہیں مہنگائی کا عذاب کیسا ہوتا ہے، عمران خان اپنی نااہلی کا ملبہ سابق حکومتوں پر نہ ڈالیں، جب کپتان ہی نالائق ہو تو ان کی ٹیم کیسی ہوگی، تاریخ میںعمران خان متعلق صرف یہ کہا جائیگا کہ وہ آئے تباہی کی اور چلے گے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیختے چلاتے عوام سڑکوں پر نکل کر جلد حکومت کا خاتمہ کردیں گے، 9 ماہ میں عمران خان حکومت نے ملک کی معیشت کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا،بجٹ میں عوام پر مزید بجلیاں گرانے کی تیاری کی جا چکی، خان صاحب حکومت کا ایک ایک دن عوام پر عذاب بن کر گر رہا ہے، حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام کا خون نچوڑنے پر فخر محسوس کر رہی ہے، یہ حکومت خود اپنے بوجھ تلے دب جائے گی۔ چیختے چلاتے عوام سڑکوں پر نکل کر جلد حکومت کا خاتمہ کردیں گے، آصف زرداری نے تو پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ یہ حکومت خود اپنے بوجھ تلے دب جائے گی، چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے اس حکومت کے بارے میں جو جو پشین گوئی کی وہ درست ثابت ہوئی، یہ سیلیکٹڈ حکومت ہے، اسے جانا ہوگا، اس کے ہوتے عوام کو رلیف نہیں ملے گا، بلاول بھٹو زرداری ہی حقیقت قیادت ہیں قوم ان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...