اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ پاکستان کی گرے اکنامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے حکومت ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے،ہمیں 26 ممالک سے ڈیڑھ لاکھ اکاونٹس کا ڈیٹا موصول ہو چکا ہے، پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرزکے اثاثوں کا پتا چلا لیا گیا ہے۔
پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالر کے اثاثوں کا پتہ چلا لیا ہے: شہزاد اکبر کا انکشاف
Jun 10, 2019