ہوسٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں چار افراد کو گولی مار دی گئی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے زخمی افرادکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا تاہم پولیس نے زخمیوں کی حالت اور حملہ آور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا،صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ پولیس ایک پرانے ماڈل کی نسان الٹیما کار کی تلاش کررہی ہے۔