وزیراعظم نے لوگوں کو درخواست کیساتھ دھمکایا بھی ہے۔مصدق ملک

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں ایک طرح سے لوگوں کو درخواست کے ساتھ دھمکایا بھی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں  وزیر اعظم عمران خان کے  قوم کے نام پیغام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے   انہوں  نے کہا کہ  ہماری حکومت میں ہر سال 25 سے 30 فیصد انکم ٹیکس بڑھ رہا تھا، 10 مہینے میں کیا ہوا کہ ٹیکس وصولی میں کمی آ گئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تو کہتے تھے کہ ایمنسٹی سکیم چوروں کے لیے ہوتی ہے،   وہ خود ایمنسٹی  سکیم کے حق میں آکر ٹی وی پر بولے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہوتا ہے کہ وزیر اعظم ایمنسٹی سکیم کس کے لیے لے کر آئے ہیں، پچھلی ایمنسٹی  سکیم چوروں کے لیے تھی تو اب کن کے لیے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ عوام دوست ہوا تو نوک جھونک کے بعد منظور ہو جائے گا، بجٹ نے غریب آدمی کی کمر توڑی تو ہم بھی آواز اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے   اپنے اہم پیغام میں لوگوں کو اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن