اسٹاک مارکیٹ میں عید کے بعد کاروبار کا آغاز ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 494 پوائنٹس کی کمی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کے بعد کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، آغاز میں ہی 494 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پیر کواسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز میں ہی شدید مندی کا رجحان موجود رہا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 494 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 19,394,850 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 518,657,806 بنتی ہے۔گزشتہ ہفتہ عید کی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 469 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا اور اختتام 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کمی سے 35 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سوموار کے روز ایک ہی دن میں انڈیکس 1.32 فیصد نیچے آیا۔

ای پیپر دی نیشن