بھارتی آل راﺅنڈر یوراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Jun 10, 2019 | 16:19

ویب ڈیسک

 کرکٹ ورلڈکپ 2011کے ہیرو بھارتی آل رانڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔37سالہ یوراج سنگھ نے 40ٹیسٹ، 304ون ڈے اور 58ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11نصف سنچریوں کی بدولت 1900رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304ایک روزہ میچز میں 36کی اوسط سے 14سنچریوں اور 52نصف سنچریوں کی مدد سے 8ہزار 701رنز بنائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں انہوں نے 8نصف سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 177رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے سال 2000میں 18برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بھارتی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔یوراج سنگھ کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، 2007کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔انہوں نے 2011کے کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، ایونٹ میں یوراج سنگھ نے ایک سنچری، 4نصف سنچریاں اور 15وکٹیں حاصل کیں۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011کے بعد یوراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیض ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔تاہم دوبارہ صحت یاب ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے وقفے وقفے سے ٹیم میں ان اور آٹ ہوتے رہے تاہم آج ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں