بوچھال کلاں (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرچکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت بغیر کسی سیریس بات کے ہسپتالوں کا رجوع نہ کیا جائے اور خصوصی طور پر بچوں کو ہسپتال سے دور رکھا جائے کیونکہ آجکل جیسے کرونا وائرس کی وبا ہر طرف اپنا خطرہ پھیلا رہی ہے اس صورتحال سے بچنے کے لیے تمام بچوں کو اور عوام کو گھر پر ہی رہنا زیادہ بہتر ہے۔