پنڈی گھیب(نامہ نگار)سابق تحصیل ناظم ملک لیا قت علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ریوینیو کرنل (ر)ملک محمد انور خان کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد جِن احباب نے تیمارداری کے لیئے بذریعہ ٹیلی فون یا کسی بھی طرح سے انکی طبیعت کے حوالے سے اپنی فکر مندی کا اظہار کیا ہمارا پورا خاندان انکا تہہ دل سے مشکور ہے ، اللہ کے خصوصی کرم سے کرنل(ر) ملک محمد انور خان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں ، ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے ، دوست احباب کے بہترین مفاد کے لیئے تمام سپورٹران اور دوستوں سے گذارش ہے کہ وہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں میں رہیں اور بلاوجہ باہر نہ نکلیں ، انشااللہ سب پاکستانیوں نے مِل کر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے۔