گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے شکار111نئے مریض سامنے آگئے‘ گوجرانوالہ ریجن میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد4918 ہو گئی۔فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت کے مطابق گوجرانوالہ میں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کی تعداد 2081ہے،گجرات میں 1030،سیالکوٹ 1077،حافظ آباد میں421مریض کورونا کے شکار ہیں جبکہ منڈی بہاؤ الدین میں204جبکہ نارووال میں 105 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے،ڈاکٹر نصرت نے بتایا کہ گوجرانوالہ ریجن میں اب تک کورونا کے 1514 مریض صحتیاب جبکہ 95 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔