لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہائیکورٹ نے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیافاضل عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور دیگر دستاویزات کے ساتھ آپ بھی چیف سیکرٹری کے پاس پیش ہوں جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری رحمان ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے کامران لاشاری کو تیسری بار ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعینات کیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں کامران لاشاری کی بطور ڈی جی تعیناتی غیر قانونی ہے ۔
ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Jun 10, 2020