فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو سیاسی انتقام سے فرصت نہیں ، عوام کے مسائل حل کرنے میں حکمران ہر سطح پر ناکام ہوچکے ہیں۔حکمرانوں کی ناقص پالیسوں سے ملکی حالات انتہائی خراب اور مہنگائی ، بیروزگاری میں اضافہ بڑھ چکاہے۔ ملک کے اندرونی حالات حکمرانوں کی نااہلی کے باعث نامسائد اور خارجی حالات غیر موثر پالیسی و نہ تجربہ کاری کے باعث نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں۔