نااہل حکمرانوں کو سیاسی انتقام سے فرصت نہیں : پیر اشرف رسول

Jun 10, 2020

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو سیاسی انتقام سے فرصت نہیں ، عوام کے مسائل حل کرنے میں حکمران ہر سطح پر ناکام ہوچکے ہیں۔حکمرانوں کی ناقص پالیسوں سے ملکی حالات انتہائی خراب اور مہنگائی ، بیروزگاری میں اضافہ بڑھ چکاہے۔ ملک کے اندرونی حالات حکمرانوں کی نااہلی کے باعث نامسائد اور خارجی حالات غیر موثر پالیسی و نہ تجربہ کاری کے باعث نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں