اقبال ٹاون‘ رشتہ نہ دینے کی پاداش میں فائرنگ کر کے 18سالہ لڑکی زخمی کر دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)اقبال ٹاون کے علاقے میں رشتہ نہ دینے کی پاداش میںعاشق نے فائرنگ کر کے 18سالہ لڑکی زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے مضروبہ کو ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاون جہانزیب بلاک کے رہائشی سکندر حیات بٹ کی 2نواسیاں اپنے ماموں زا د کے ہمراہ برگر لینے مون مارکیٹ گئیں ہوئیں تھیں جہاں مصطفی نامی شخص نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 18سالہ زہرہ بی بی کی بازو اور ٹانگ میں گولیاں لگیں اوروہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن