ایف بی آر نے تمباکو کے شعبے پر کھلی بحث کی تجویز کو مسترد کر دیا‘ آل پاکستان سگریٹ مینوفیکچرنگ

Jun 10, 2020

لاہور (پ ر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دباؤ کی وجہ سے اگلے مالی سال کے بجٹ کے لئے تمباکو کے شعبے کے سٹیک ہولڈر سے کھلی بحث کی تجویز کو مسترد کیا۔ آل پاکستان سگریٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اشفاق الرحمنٰ نے 21 مئی کو ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید امجد کو ایک خط میں یہ تجویز پیش کی تھی۔ اے پی سی ایم اے‘ مقامی سگریٹ بنانے والوں کی نمائندگی کرتا ہے جو پاکستان کے تمباکو تیار کرنے والے بہترین علاقوں میں پہنچانا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے پی سی ایم اے ایف بی آر کو کھلی بحث کرنے کی تجویز پیش کی جس میں تمباکو کے شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈر کو مدعو کرنے کا کہا گیا جس میں سول سوسائٹی‘ ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیاں‘ قومی تمباکو کمپنیاں‘ وزارت صحت اور وزارت خزانہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں