L’Oréal Pakistan مقامی تیار کردہ ہزاروں ہینڈ سینیٹائزرز عطیہ کریگا

Jun 10, 2020

لاہور (پ ر) کوویڈ19کی وباء انفیکشن میںخطرناک اضافے کے رجحان کے ساتھ وسیع پیمانے پر دنیا پر اپنے اثرات مرتب کررہی ہے ،ایسے میںL’Oréal Pakistanنے مقامی طور پر ہینڈ سینیٹائزرز اور ہینڈ واشزتیار کرنے والے اپنے نیچرل بیوٹی برانڈGarnierکے ساتھ ملکر اس وائرس کے خلاف لڑنے والوں کی معاونت کیلئے اظہار یکجہتی پروگرام متعارف کرایا ہے۔ L’Oréal Pakistanکے اس پروگرام کے تحت اس وائرس کے خلاف پہلے دفاعی حصار میںلڑنے والے اور ہمیں اس وباء سے محفوظ رکھنے کا عزم لئے ہوئے ہیلتھ کیئر ورکرز اور طبی عملے کو ہزاروںکی تعداد میںمصنوعات فراہم کی جائینگی کیونکہ اس وباء کو روزانہ کی بنیاد پر روکنا وقت کی ضرورت ہے۔ L’Oréal Pakistan کے کنٹری منیجر جنید مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس بحران میںہماری ذمہ داری ہے کہ مشترکہ کاوشوںمیںاپنا بھرپورکردا ر ادا کریں۔درحقیقت بحران کے وقت ہی جدت تخلیق پاتی ہے۔

مزیدخبریں