پیانگ یانگ (نیٹ نیوز)شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کود شمن قرار دیتے ہوئے فوجی، سیاسی اور سیاسی تعلقات سمیت تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان کردیا جس میں دونوں ملکوں کے ہاٹ لائن پر رابطے بھی شامل ہیں۔شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے 2018 میں تناؤ میں کمی کے لیے ایک دفتر قائم کیا تھا جس سے روزانہ کی بنیاد پر کال کی جاتی تھی لیکن اب اس دفتر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔شمالی اور جنوبی کوریا ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں کیونکہ 1953 میں جنگ کے اختتام کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی امن معاہدہ نہیں ہوا تھا۔کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے فوجی رابطے بھی منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بااثر بہن کم یو جونگ نے کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا کے رضاکاروں نے پمفلٹ بانٹنے بند نہ کیے تو وہ جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والے فوجی معاہدے کو ختم کردیں گی۔
جنوبی کوریاد شمن،شمالی کوریانے تمام رابطے ختم کرنیکا اعلان کردیا
Jun 10, 2020