یریوان (نیٹ نیوز) آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کرونا وبا کے تناظر میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملک کے آرمی چیف، پولیس چیف اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کو معطل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر اپنے ایک مراسلے میںآرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف آرٹیک ڈیوٹیان، پولیس چیف آرمن سارگ سیئن اور نیشنل سکیورٹی کے سربراہ ایڈورڈ مارٹیرو سیئن کی معطلی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نیکول پشی نیان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کی معطلی کی واضح وجہ نہیں بتائی۔
کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمینیا کے آرمی چیف‘ پولیس چیف اورنیشنل سکیورٹی سربراہ معطل
Jun 10, 2020