ہانگ کانگ(صباح نیوز)ہانگ کانگ کے سٹڈی گروپ نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر پاکستان کو ایشیا اور بحرالکاہل کا چوتھا خطرناک ملک قرار دے دیا۔ ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے ممالک کی درجہ بندی کی تیاری میں وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے استعمال، قرنطینہ کی سہولیات، وائرس کی تشخیص کی صلاحیت اور معاشی نقصانات کی رفتار کو معیار بنایا ہے۔دنیا کی جنت کہلایا جانے والاسوئٹزرلینڈ کرونا سے کم نقصان اٹھانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر جرمنی اور تیسرے نمبر پر اسرائیل ہے۔فہرست میں چین کا ساتواں، نیوزی لینڈ کا 9، جنوبی کوریا 10، سعودی عرب 17، ترکی37، بھارت 56، امریکا 58، برطانیہ 68اور بنگلادیش کا 84واں نمبر ہے۔ 200خطوں اور ممالک کی اس رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 148ہے۔ رپورٹ میں خطوں کے حساب سے ملکوں کاسیفٹی سکور جاری کیا گیا ہے۔ایشیا اینڈپیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ سفیٹی سکور سنگاپور کا ہے، پاکستان کا سیفٹی سکور 370، پڑوسی ملک بھارت کا سکور 535اور بنگلادیش کا 482بتایا گیا ہے تاہم خطے کا سب سے کم سیفٹی سکور افغانستان کا 310ہے۔250صفحات پر مبنی اسٹڈی رپورٹ میں جنوبی سوڈان کو کرونا وائرس سے روک تھام کے اقدامامت میں ناکامی پر دنیا کاخطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
کرونا سے نمٹنے میں ناکامی ، پاکستان ایشیا، بحرالکاہل کا چوتھا خطرناک ملک قرار
Jun 10, 2020