پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ میں آٹا‘ پٹرول بحران سے متعلق نوٹس پر سماعت ہوئی۔ جسٹس قیصر رشید نے ایڈووکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ پٹرول اور آٹے کا کیا تھا؟ لوگ پٹرول کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں‘ افسوس کی بات ہے حکومت عوام کو پٹرول بھی نہیں دے سکتی۔ ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے بتایا کہ اوگرا کا کام ہے وہی ذمہ دار ہے۔ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ اوگرا سے تو کوئی کام نہیں ہو رہا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے آٹے کا بھی بحران ہے اس کا کیا بنا؟