جسٹس فائز کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس غیر قانونی ہے، ریفرنس میں جسٹس فائز عیسی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ کے جج بنے، سپریم کورٹ کا جج بننے سے قبل کے الزامات پر کیسے ریفرنس دائر ہو سکتا ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیخلاف ریفرنس میں سپریم کورٹ اصول واضح کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن