بیرون ممالک پھنسے 63ہزار834پاکستانیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد(صباح نیوز)مختلف پروازوں کی ذریعے بیرون ملک پھنسے 63ہزار 834پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ 336ملکی وغیر ملکی پروازوں کی ذریعے 39بیرون ممالک پھنسے 63ہزار 834پاکستانیوں کو واپس لایا چا چکا ہے۔ مسافروں کو لانے کے لیے قومی ایئر لائنزکی 238،غیرملکی ایئر لائنز نے 98پروازیں آپریٹ کیں۔پی آئی اے کے پروازوں کے ذریعے ساڑھے 46ہزار، غیرملکی ایئر لائنز سے 17ہزار 332پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے یو اے ای سے 124،قطر 36،سعودی عرب سے 63پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ یو اے ای سے ملکی وغیر ملکی پروازوں کے ذریعے 24ہزار178،قطر سے 7ہزار 948پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔دوسری جانب سعودی عرب سے 15ہزار969،عمان سے 3ہزار 315پاکستانی وطن واپس پہنچے، ملائشیا سے 1ہزار 42، برطانیہ 2ہزار993، امریکہ سے 918،چین سے 853پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن