چیئرمین پی پی کے خلاف اثاثوں کے حوالے سے کیس کی سماعت آج الیکشن کمشن میں ہوگی

Jun 10, 2020

اسلام آباد‘ کراچی(نوائے وقت رپورٹ‘خصوصی نمائندہ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا پر ایک خط سندھ حکومت کو بھی لکھا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے خط میں درست تحفظات کا اظہار اور کچھ تجاویز دی گئی ہیں۔ سندھ حکومت ڈبلیو ایچ او کے خط پر غور کے بعد وہ نکات قومی سطح پر اٹھائے گی۔ سندھ نے ہمیشہ حقائق اور استعداد کے مطابق قومی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے۔ بدقسمتی سے کرونا کے معاملے پر قومی سطح کی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔ الیکشن کمشن میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف اثاثوں کے حوالے سے کیس کی سماعت آج ہو گی۔ چار رکنی کمشن سماعت کرے گا۔ بلاول نے کہا ہے کہ چین کی لازوال دوستی کا ہر پاکستانی دل سے معترف ہے‘ کرونا وبا کی روک تھام کیلئے طبی آلات اور سازو سامان کی امداد پر چین کی حکومت اور چینی عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں‘ سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کیطرف سے چینی حکومت اور چینی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ کرونا وبا سے نجات اور حالات درست ہونے پر چیئرمین پی پی پی اور قیادت چین جا کر حکومت اور چینی عوام کا دلی شکریہ ادا کریں گے۔

مزیدخبریں