رواں مالی سال کے دوران پاکستان چین تجارت کا حجم 8.271 ارب ڈالر رہا: سٹیٹ بنک

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 8.271 ارب ڈالر رہا ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران چین سے 6.973 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ جولائی تا مارچ 2019-20ء پاکستان نے چین کو 1.298 ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور چین کی باہمی تجارت کا حجم 8.271 ارب ڈالر رہا ہے۔ پاک چین دو طرفہ تجارت میں پاکستان کو 5.675 ارب ڈالر کے تجارتی خسارہ کا سامنا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...