کراچی(نیٹ نیوز) لیاری میں عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی۔لیاری نیا آباد میں کثیرالمنزلہ عمارت کا ملبہ اٹھائے جانے کا کام جاری ہے جس میں سے خاتون سمیت مزید 8 لاشیں نکال لی گئیں جب کہ عمارت کے ملبے سے اب تک 4 خواتین سمیت 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ملبے سے تقریباً 24 گھنٹے بعد 32 سالہ شاہد شفیق کو تشویشناک حالت میں نکال کرہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔واقعے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو مددگار 15 کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تھے۔ پاک فوج انجینئرنگ کور، رینجرز، پولیس اور ریسکیو ادارے ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس ضمن میں ایس ایس پی سٹی ڈویژن مقدس حیدر نے جیو نیوز کو بتایا کہ لیاری میں گرنے والی عمارت آخری بار 1986 میں تیار حالت میں فروخت ہوئی، جس بلڈر نے تیار حالت میں عمارت خریدی اس کا 2005 میں انتقال ہو گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مارچ میں اس عمارت کو خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا جاچکا تھا۔
کراچی: ہلاکتیں 17، منہدم عمارت سے 5 مزید نعشیں نکال لی گئیں
Jun 10, 2020