نالائق وزیر اعظم کو کون سمجھائے لاک ڈائون ہی کرونا کا علاج تھا،نفیسہ شاہ

Jun 10, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کورونا کے ساتھ ڈپریشن کے شکار بنا رہے ہیں ،بیان میںانہوں نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم کو کون سمجھائے کہ لاک ڈائون ہی کرونا کا علاج تھا ،عمران خان مالی سہولت کار سیٹھوں کے مفادات کے رکھوالے ہیں ، وزیر اعظم کورونا کے حولے سے ڈاکٹروں کی بجائے سیٹھوں سے مشورے کرتے رہے ،دنیا میں لاک ڈائون تب نرم ہوا جب کورونا پر قابو پایا ،پاکستان میں کورونا کے عروج پر لاک ڈائون ختم کیا گیا ،اس ساری صورتحال کے ذمہ دار وزیر اعظم خود ہیں ۔

مزیدخبریں