شیخوپورہـ: 3روز سے لاپتہ کمسن کی نعش ہیڈ بلوکی سے برآمد

Jun 10, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)گھنگ روڈ سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی نعش ہیڈ بلو کی سے برآمد،حقیقی چچا نے اپنے کمسن بھتیجے کو گلا دباکر قتل کرکے اسکی نعش نہر میں بہادی شک گزرنے پر پولیس نے چچا کو حراست میں لیا تو اس نے اقبال جرم کرلیا جس پر ریسکیوٹیموں نے کمسن بچے کی نعش کو ہیڈ بلوکی کے قریب سے برآمد کرلیا بتایا گیا ہے کہ گھنگ روڈ پر چند روز قبل دو سگے بھائیوں میں دکان کے تنازعے پر جھگڑا ہوگیا جس پر چچاناصر نے اپنے کمسن بھتیجے حسنین کو اغوا کرکے گلہ دباکر قتل کرکے اسکی نعش نہر میں بہادی شک گزرنے پر جب پولیس نے چچا کو حراست میں لیا تو ملزم ناصر نے اقبال جرم کرتے ہوئے نعش کے متعلق سب کچھ بتادیا جس پر ریسکیو ٹیموں نے تلاش کرتے ہوئے اسکی نعش کو ہیڈ بلوکی کے قریب سے برآمد کرلیا ہے۔

مزیدخبریں