پھول نگر (نامہ نگار)لنگڑے والی ڈھاری پھول نگر میں معمولی رنجش پر دو حقیقی بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 20سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ورثا ء کانوجوان کی نعش ملتان روڈکے درمیان رکھ کر ایک گھنٹہ تک روڈ بلاک کئے رکھا ۔ورثا ء کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے مقامی پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔تاہم ڈی ایس پی موٹر وے اور ڈی ایس پی پتوکی کی طرف سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لنگڑے والی ڈھاری کا غریب محنت کش محمد اکرم گذشتہ روز اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اسی اثنا ء میں اسی گائوں کا شفیق ، جاوید ان کے گھر میں داخل ہوگئے تو گھر والوں نے داخل ہونے کی وجہ دریافت کی تودونوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر اہل محلہ نے بیچ بچائو کروادیا تاہم اس بات کا رنج شفیق نے اپنے دل میں رکھا اسی اثناء میں وہ گھر گیا اور اپنے بھائی جاوید اور اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر باہر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اسی اثناء میں شفیق نے سیدھا فائر نوجوان عثمان عمر20سال کو کندھے کے قریب مارا تو وہ نیچے گرپڑا جس پر ملزمان للکارے مارتے ہوئے فرار ہوگئے اہل علاقہ نے زخمی عثمان کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال پہنچایا مگر وہ ہسپتال جانے سے قبل ہی جاں بحق ہوگیا۔ جس پر محمد عثمان کے ورثاء اور رشتہ داروں نے ملتان روڈ پر رکھ کر ایک گھنٹہ تک روڈ بلا ک کئے رکھی، ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ اور ڈی ایس پی موٹر وے تنویر اصغر کھوکھر بھی موقع پر پہنچ گئے جن کی یقین دھانی پر روڈ کو کھول دیا گیا مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔