اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین لوکل کمیشن تعیناتی کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے وفاق کے جواب پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوآئندہ سماعت پرحتمی دلائل دینے کی ہدایت کی،دوران سماعت مئیر اسلام آباد کے وکیل کاشف ملک ایددوکیٹ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی نواز اعوان کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی، عدالت نے سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔ادھر اسی عدالت میں زیر سماعت ایم سی آئی کے چیف آفیسرشفق ہاشمی کی تعیناتی کیخلاف چیئرمین یونین کونسل سجاد احمد کی درخواست پران کے وکیل عادل عزیزقاضی عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیے عدالت نے وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔