شہزادہ فلپ کی 99 ویں سالگرہ ، ملکہ الزبتھ کے ہمراہ نئی تصویرجاری

Jun 10, 2020 | 11:19

ویب ڈیسک

شاہی خاندان نے شہزادہ فلپ کی ملکہ الزبتھ کے ساتھ ایک تصویر جاری کی جس میں ڈیوک آف ایڈنبرا کی 99 ویں سالگرہ منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق جاری کردہ تصویر میں شہزادہ فلپ اور ملکہ الزبتھ کو ونڈسر کاسل کے درمیان میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر میں ڈیوک نے خوبصورت ٹائی پہن رکھی ہے جبکہ ملکہ الزبتھ نے کلینن وی نامی 18.8 کیریٹ ڈائمنڈ کا ہار پہنا ہوا  ہے ، جو انہوں  نے اپنی پوتی شہزادی یوجنی کی شادی اور لندن فیشن ویک سمیت متعدد بار پہنا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈنک آف ایڈنبرا اپنا سارا دن ونڈسر کاسل  میں ہی گزاریں گے، جہاں وہ اور ملکہ الزبتھ کورونا  لاک ڈاؤن کی وجہ سےآئسولیشن میں ہیں. عام طور پر لندن میں ڈیوک کی سالگرہ پر ان کے اعزاز میں بندوقوں  کی سلامی کے ساتھ منائی جاتی ہےلیکن اس سال کورونا وائرس کے بعد اس طرح کی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔ملکہ الزبتھ اورشہزادہ فلپ کی شادی 1947 میں ہوئی  ، جس کی وجہ یہ برطانوی تاریخ کی سب سے طویل شادی ہے ۔ موجودہ صورتحال اور شاہی  جوڑے کے قرنطینہ میں ہونے  کی وجہ سے ان کے خاندان  کے باقی افراد ویڈیو کال کے ذریعے ڈیوک کوسالگرہ کی مبارکباد دیں گے۔ شہزادہ  چارلس نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ میں نے اپنے والد کو کئی  دن سے نہیں دیکھا۔وہ  اگلے ہفتے 99 برس کے ہوجائیں گے ۔ 

مزیدخبریں