گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شہر کے تمام پارکوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں مادرملت پارک سیٹیلائٹ ٹاؤن میں نئے واش روم اور کمرے کی تعمیر کیلئے کام شروع ہو چکا ہے جبکہ شہر کے تقر یباً تمام پارکوں میں موجود واش رومز کو بھی مکمل فعال کر دیا گیاہے ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے مادرملت پارک سیٹیلائٹ ٹاؤن میںنئے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔