شہباز شریف کی گرفتاری کی کوشش انتقامی کارروائی ہے:ناہرا برادرز

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے ’’ نوائے وقت ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت نے نوکریوں کا جھانسہ دیکر پڑھے لکھے نوجوانوں کیساتھ دھوکہ کیا ، ایسے مشکل حالات میں سٹیل مل کے مزدوردں کو نوکریوں سے فارغ کرنا غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے متراف ہے ۔نااہل حکومت کی ناقص پالیسیسوں کے باعث ملک کے حالات بہت زیادہ خراب ہوچکے ہے ۔ انہوں نے کہا میاںشہباز شریف کی گرفتاری کی کوشش بدترین انتقامی کاڑروائی ہے، صرف ن لیگ کے رہنمائوں کے سواء عمران خان کو اپنے ارد گرد بیٹھے چینی آٹا چور نظر نہیں آرہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...