مہنگے داموں گوشت اور آٹا فروخت کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ

Jun 10, 2020

کامونکے(نامہ نگار)مہنگے داموں گوشت اور آٹا فروخت کرنے پر قصاب اور دکاندار کے خلاف مقدمہ درج ،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سٹی پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوتہ کے حکم پر مہنگے داموں مٹن گوشت فروخت کرنیوالے غلہ منڈی کے قصاب مقصود احمد اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے پر کسوکی روڈ کے دْکاندار محمد سلیم کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزیدخبریں