کرونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی دباو کا شکار ہے:مقصودصابر

Jun 10, 2020

قصور(نمائندہ نوائے وقت)مہلک وبا کی وجہ سے بڑے بڑے ملک معاشی دباوکا شکار ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت عوام کو کرونا وباء سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اپوزیشن ملک اور قوم کی خاطرحکومت کا ہاتھ بٹانے کی بجائے اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے سٹی صدرحاجی مقصودصابر انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کرونا وباء نے دنیا کی مضبوط ترین معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے پاکستان تو ایک ترقی پذیر ملک ہے،مگر پھر بھی وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اس وباء سے جنگ لڑ رہی ہے۔

مزیدخبریں