شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں 500 سو سے ساڑھے پانچ سو، 1200 تک فروخت ہونے والا چھوٹا گوشت جبکہ چکن 400 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جسے عام شہری خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتا قصاب منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں ۔ دالوں کی قیمتوں میں حالیہ دور اقتدار میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی تاریخی حد تک بڑھ چکی ہیںدوسری طرف گراں فروشی بھی عروج پر ہے۔