کرونا پر قابو پانے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا :جلیل احمد شرقپوری

Jun 10, 2020

شرقپور شریف (نامہ نگار ) کرونا وائرس کے پیش نظر مین بازار میں آنیوالے تاجر برادری اور گاہگ سینٹیائرز کا استعمال اور چہرے پر ماسک ،ہاتھوں میں گلوز پہنیں گے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کے بعد گاہگ کو مین بازار میں آنے کی اجازت ہوگی ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری سابق ایم این اے وضلع ناظم شیخوپورہ نے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں انجمن تاجران ٹائیگر فورس اور سرکاری افسران و ملازمین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشز مظہر علی سرور گجر ،ایس ایچ او ررائے سرفراز یوسف کھرل چیف آفیسر ملک محمد منشاء احسن کے علاوہ شہریوں بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں